ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں،متعدد ہلاک

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نیو یارک۔۔۔۔امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں اور ریاست نیویارک میں شدید برفانی طوفان سے بدھ کو متعدد ہلاکتوں کے بعد محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بھی مزید تین فٹ برف پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ریاست میں بفلو شہر کے کچھ حصے اس وقت بھی پانچ فٹ برف تلے دبے ہوئے ہیں۔نیویارک کے گورنر اینڈیو کومو نے اس برفانی طوفان کو ’ایک تاریخی واقعہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس دوران کئی پرانے ریکارڈ ٹوٹیں گے۔امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں درجحرارت بدستور نقطانجماد سے نیچے ہے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔نیویارک میں سات افراد کی ہلاکت کی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میں سے ایک شخص کار کے حادثے میں اور ایک کار میں پھنس کر ہلاک ہوا جبکہ پانچ افراد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔نیویارک کے علاوہ مشی گن اور نیو ہمپشائر سے بھی کم از کم دو افراد کے سخت موسم کی وجہ سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔امریکہ بھر میں سنیچر سے اب تک طوفان کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔بفلو شہر کے نواحی علاقے ایسٹ اورورا کے رہائشی جان جلوٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ برفانی طوفان کے دوران کچھ لوگ ڈیڑھ دن تک اپنی گاڑیوں میں پھنسے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’خوش قسمتی سے میں اس علاقے میں نہیں جہاں زیادہ برف پڑی۔ میرے گھر سے 15 منٹ کی مسافت پر واقع علاقہ چھ فٹ برف کے نیچے ہے۔‘جان نے بتایا کہ ’ہمارے علاقے میں چار فٹ تک برف پڑی لیکن رات کو مزید دو فٹ کی پیشنگوئی ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘ریاست نیویارک کے کئی حصوں میں ریل گاڑیوں کی سروس بھی معطل ہے اور بفلو جانے والی کئی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔نیویارک کے علاوہ امریکہ کی کئی دیگر ریاستوں میں لوگ خراب موسمی حالات کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔کئی جگہوں پر لوگ اپنے گاڑیوں میں پھنس گئے اور برفانی حالات اور تیز ہواؤں کی وجہ سے موٹروے پر حادثات ہوئے اور سکولوں کو بند کر دیا گیا۔
بدھ کو صرف ریاست نیویارک کی سڑکوں پر 100 سے زیادہ گاڑیاں پھنسنے کی اطلاعات ملی ہیں اور نیشنل گارڈز کے سو سے زیادہ اہلکار سڑکوں کو صاف کرنے اور برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف رہے۔امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ کچھ مقامات پر ایک دن میں زیادہ سے زیادہ برف باری کا ریکارڈ ٹوٹا ہو جو کہ اس وقت چھ فٹ چار انچ کا ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…