منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں طوفان، بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ایک ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں کو بدترین طوفان کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے۔روس کے سرد مقام سائبیریا میں غیر معمولی گرم موسم کے باعث برف پگھلنے لگی ہے،

چین کے مختلف حصوں میں موسم کے الگ الگ رنگ نظر بکھرے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مشی گن میں 12 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی، شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ٹیکساس، لوزیانا سمیت 13 امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، جارجیا میں ایک گھر کے تیز ہواوں کی لپیٹ کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔روس کا انتہائی سرد مقام سائبیریا ان دنوں غیر معمولی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے، سڑکوں پر موجود برف پگھلنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی،کچھ گاؤں جزیروں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔چین کے مختلف حصوں میں موسم کے بھی الگ الگ رنگ نظر آ رہے ہیں، شمالی حصے میں برف باری کے بعد ہر شے سفید رنگ میں تبدیل ہوگئی،بلند و بالا پہاڑ بادلوں میں چھپ گئے، ابنر منگولیا میں آئس ڈریگن بوٹ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…