منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوباما ایران کیلئے کیا کام بڑھ چڑھ کر کرتے رہے؟ سنگین الزمات لگا دیئے گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پنس نے سابق صدر بارک اوباما کی انتظامیہ پر ایران کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر نے ایرانی دہشت گردانہ پالیسی کو نظرانداز کیا اور ایران کی جھولی میں اربوں ڈالر کی رقم ڈالی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے ایران کے ساتھ نام نہاد جوہری معاہدہ کیا اور اس معاہدے سے ایران نے خوب فائدہ اٹھایا۔ایران کو اس کے بیرون ملک منجمد اربوں ڈالر مل گئے۔ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ طے پایا جوہری سمجھوتا ختم اور پاسداران انقلاب کی ‘قدس’ فورس کے سربراہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کرکے بہت اچھا کیا۔ سابق صدر کی پالیسی ایران نوازی پرمبنی تھی۔ انہوں نے ایرانی دہشت گردوں کو اربوں ڈالر کی رقم سے نوازا۔مائیک پنس نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتے طے پائے معاہدے کو منسوخ کیا اور ایک ایسے شخص کو جس کے ہاتھ امریکیوں کے خون سے رنگین تھے کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ سلیمانی اب نہیں رہا اور نہ ہی ایرانی دہشت گردوں کے لیے اب ڈالر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…