کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ 1165 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 357 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 846 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 42 ہزار 203 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ تیزی ایک ہزار 192 پوائنٹس کی بھی نظر آئی اور انڈیکس 42 ہزار 549 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروبار کا اختتام ایک ہزار 165 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار523 کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 249,492,720 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11,698,154,551 بنتی ہے۔امریکہ ایران کشیدگی کے سبب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 546 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 2400 کی بڑی کمی ہوگئی۔ واضح کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت اب 90 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کمی کے بعد 77503 روپے ہوگئی۔دوسری جانب گزشتہ روز 50 پیسے اضافہ کے بعد ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ کل 155.80 روپے میں دستیاب تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ 1165 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی۔