بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

مجھے برسوں سے شاید اسی روحانیت اور بہترین دین کی تلاش تھی، دنیا کی مشہور خاتون سیاح روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کر لیا، اسلام قبول کرنے کے بعد دل کو چھو لینے والی باتیں

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مشہور خاتون سیاح روزی گیبرئیل جن کا تعلق کینیڈا سے ہے اور وہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی سیاح ہیں انہوں نے اسلام قبول کرلیاہے۔ روزی گیبرئیل نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں اسلام قبول کرنے کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات، مسلمانوں کی اخلاقیات، اسلام کو انتہائی پر امن، محبت بھرا اور مساوات قائم کرنے والا دین پا کر اسلام قبول کیا۔

خاتون سیاح نے کہاکہ مجھے اسلام قبول کرتے ہوئے ایسا لگا کہ برسوں سے شاید اسی روحانیت اور بہترین دین کی تلاش میں تھی، میں اس کے لئے انتہائی گہری کھوج میں بھی سرگرداں رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میری زندگی کا سب سے مشکل ترین سال تھا اور زندگی کے تمام چیلنجز نے مجھے یہاں اسلام قبول کرنے اور اس مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھوٹی عمر سے ہی میں ہمیشہ اللہ کی تخلیق اور خدا سے خصوصی تعلق رکھتی تھی۔ میرا راستہ آسانیوں سے بہت دور تھا اور میں نے غم و غصے کے ساتھ زندگی بھر اپنے دل میں ایک درد محسوس کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں ہمیشہ خدا سے دعا مانگتی رہی کہ آخر میرے ساتھ ایسا کیوں ہے؟ اب میں حتمی طور پر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ یہ سب کچھ ہونا ہی تھا اور یہاں تک کہ میری ہر تکلیف بھی خدا کا ایک تحفہ ہے۔ نو مسلم خاتون سیاح نے کہا کہ چار سال قبل میں نے اپنے مذہب سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی ذات، ایک روحانی دریافت اور عظیم الہٰی کے گہرے راستے پر گامزن ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اپنی زندگی کے اصل مقصد کو بھی جاننے میں کامیاب ہوئی۔ میں اس حوالے سے آزاد ہونا چاہتی تھی،اس درد اور زنجیروں سے آزاد ہونا چاہتی تھی جو میرے لیے ایک جہنم بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کی بدقسمتی سے انتہائی غلط تشریح کی جاتی ہے، اسلام پر دُنیا بھر میں تنقید کی جاتی ہے اور تمام مذاہب کی طرح اس کی بھی بہت سی تشریحات کی جاتی ہیں لیکن میں نے محسوس کیا کہ اسلام کے صحیح معنی امن، محبت اور یکسانیت کے ہیں۔ نو مسلم خاتون سیاح نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں پہلے ہی تکنیکی طور پر ایک مسلمان تھی، میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ ایک ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتی ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں اور اس طرح میں اقرار اور یقین کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…