جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کی امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سینیٹر رابرٹ مینینڈس اور رابرٹ کروکر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پیشہ ورانہ امور سمیت خطے میں دہشت گردی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر امریکی سینیٹ کے ممبران نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈر اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المعیار شراکت داری اور تعلقات چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر سفارتکاروں سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ امریکا کے اعلی عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…