پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

ملکی سیاست میں فوج اور جاسوس اداروں کی مداخلت کبھی برداشت نہیں کریں گے،آرمی ایکٹ کی منظوری سے ملکی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا، محمود خان اچکزئی کی حیرت انگیز باتیں

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان ا چکزئی نے کہاہے کہ پاکستان کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے جب تک پارلیمنٹ کو سپریم نہیں بنا یا جاتا اس وقت تک ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا آرمی ایکٹ کی منظوری سے ملک کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں ملکی سیاست میں فوج اور جاسوس اداروں کی مداخلت کبھی برداشت نہیں کرینگے

اگر پاکستان ایمانداری سے کام کریں تو تین ماہ کے اندر افغانستان میں امن آسکتا ہے پاکستان اور افغانستان میں پشتونوں کی موجودہ صورتحال پر جرگے ہونے چاہیے اور ان تمام اسباب کا حل نکالا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے وائس آف امریکہ پشتو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی ہے اس راستے میں جس نے بھی ساتھ دیا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی آخری حد تک گئی مگر جو آئین وقانون کی بالادستی نہیں چاہتے اس کے ساتھ نہ پہلے چلیں اور نہ اب چلیں گے پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے جس میں تمام اقوام اپنے اپنے سرزمین پر آباد ہیں ملک چلانے کا واحد راستہ صاف وشفاف فیڈریشن ہے فوج اور ان کے جاسوس ادارے سیاست میں مداخلت نہ کریں آئین کی بالادستی کو تسلیم کریں تو یہ ملک ترقی کرے گا اگر سیاست میں ان کی مداخلت رہی تو یہ ملک نہیں چلے گا اور نہ ہی یہاں پر آئین وقانون کی بالادستی ہوگی جب تمام ادارے اپنے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں تو ہرادارہ ترقی بھی کرسکتا ہے اور اس سے ملک بھی مضبوط ہوسکتا ہے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کی طاقت کاسرچشمہ پالیمنٹ کو ہونا چاہیے ووٹ کے ذریعے منتخب پارلیمنٹ ہو جس میں تمام فیصلے ہون اس میں ملک عوام اور ہمسایہ ممالک کا خیر بھی ہوگا اور یہ نیک شگون بھی رہے گا 2018کے انتخابات میں 10گھنٹے کے بعد انتخابات میں جیتنے اور ہارنے والوں نے کہا کہ فراڈ الیکشن ہوا ہے جس کو ہم تسلیم نہیں کرینگے

جب تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو مسترد کر دیا تو اب اس پارلیمنٹ کو کیسے منتخب پارلیمنٹ تسلیم کیا جائے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہر ادارے میں جو بھی آفیسر ہو وہ ایک وقت تک خدمات سرانجام دیں ایکسٹیشن دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ مزید اضافہ ہوگا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونوں کی موجودہ صورتحال اور ان کے اسباب نکالنے کیلئے پاکستان افغانستان میں جرگے ہونے چاہیے اور آئیں ہم سب مل بیٹھ کر جس صورتحال سے پشتونوں کو سامنا ہے ان کا حل نکالنے کیلئے سب کواپنا کردارادا کرنا چاہیے

افغانستان میں جاری 40سا ل کی جنگ تقاضا کرتی ہے کہ اس کاعلاج نکالا جائے افغانستان میں خون بہتا رہا لیکن کسی نے بھی اس کی حل نکالنے کیلئے کردار ادا نہیں کیا دنیا جہاں افغانستان کے قرض دار ہے جس نے بھی جو کچھ کیا ہے اس کو اب افغانستان کی ترقی میں بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا پاکستان ایمانداری سے کام کرے تو تین ماہ میں افغانستان میں امن آسکتا ہے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز پاکستان کے جمہوریت کے صف اول کے رہنماء ہے مجھے یقین ہے وہ یہ راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے اگر انہوں نے چھوڑ دیا بھی تو پھر شیخ رشید کی بات صحیح نکلے گی کہ سب سیاستدان گیٹ چار کے پیداوار ہیں۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…