منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہریت ترمیمی بل، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے بھارت کیا ہوتاجا رہاہے؟ بھارت کی اہم شخصیت نے ہی دھماکہ خیز حقیقت بیان کر دی

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی)بھارتی قومی سلامتی کے سابق مشیر شیو شنکر مینن نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی بل اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے نتیجے میں بھارت عالمی برادری میں تنہا ہو رہا ہے یہاں تک کہ اس کے روایتی اتحادی بھی اس سے دور ہو رہے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیو شنکر مینن نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے چند ارکان کے سوا عالمی سطح پر کسی نے بھی مذکورہ کارروائیوں کی حمایت نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر انگیلا میرکل، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین یہاں تک کہ ناروے کے بادشاہ ہرالڈ وی سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے بھارتی اقدامات پر تنقید کی ہے۔مرکل نے گذشتہ برس یکم نومبر کو بھارت کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال “پائیدار نہیں ” ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی نژاد امریکی رکن کانگرس پریملا جیاپال نے کانگریس میں کشمیر کے بارے میں قرارداد پیش کی جس میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر میں جلد سے جلد مواصلات کی ناکہ بندی ختم کرے اور سب کے لئے مذہبی آزادی کو یقینی بنائے۔مینن نے مزید کہا کہ بھارت نے شہریت ترمیمی بل منظور کرکے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامے کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…