منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوجی طیارہ گر کر تباہ،اہم ملک کے 7فوجی،3 ججوں سمیت16افرادہلاک

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان کے خطے دارفر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 خواتین اور بچوں سمیت تمام 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ روسی ساختہ اے این12 طیارہ اڑان بھرنے کے 5 منٹ بعد ہی جنینا قصبے میں گر کر تباہ ہوگیا۔جاں بحق افراد میں 7 فوجی، 3 جج اور 6 شہری شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پر

کسی قسم کی غلطی رپورٹ نہیں ہوئی،میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام سے منسلک سوڈانی شہری بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ طیارے میں محو سفر تھے۔رپورٹ کے مطابق فوجی طیارہ مغربی دارفر میں گرکر تباہ ہوا جہاں حال ہی میں لسانی فسادات میں درجنوں افراد مارے گئے تھے جبکہ طیارے میں فوجی افسران اور جج بھی سوار تھے۔شمالی افریقہ کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان ابیر عطیفہ کا کہنا تھا کہ ادارے کے سوڈانی ملازم اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمرا طیارے پر سوار تھے اور حادثے میں چل بسے تاہم عالمی ادارے نے اپنے ملازم کا نام جاری نہیں کیا۔سوڈانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل امری محمد الحسن کا کہنا تھا کہ روسی ساختہ اے این12 طیارہ اڑان بھرنے کے 5 منٹ بعد ہی جنینا قصبے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پر کسی قسم کی غلطی رپورٹ نہیں ہوئی۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ جاں بحق افراد میں 7 فوجی، 3 جج اور 6 شہری شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں ایوی ایشن کے حوالے سے بدترین قوانین کے باعث طیاروں کے حادثے غیرمعمولی بات نہیں ہے جہاں 2003 میں ایک بدترین حادثہ پیش آیا تھا اور سوڈان ایئر ویز کے حادثے میں 116 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔خیال رہے کہ جنینا میں حال ہی میں عرب اور غیر عرب قبیلوں کے درمیان خون ریز تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم ازکم 3 درجن افراد مارے گئے تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…