بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی کو پاکستان کا سفیر کیوں قرار دیا؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے نریندر مودی کو پاکستان کا سفیر قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینر جی نے کہا کہ

وزیراعظم مودی بھارت کے بارے میں بات کرنے کے بجائے پورا دن پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کیوں ہمیشہ اپنی قوم کا پاکستان کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں؟ آپ (مودی) کو بھارت کے لیے بولنا چاہیے، ہم پاکستان نہیں بننا چاہتے، ہم ہندوستان سے پیار کرتے ہیں لیکن وزیراعظم مودی پورا دن پاکستان کی بات کرتے ہیں جیسے وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کہتا ہے مجھے نوکری دو میرے پاس کوئی کام نہیں تو وزیراعظم اسے پاکستان جانے کا کہہ دیتے ہیں، اگر کوئی کہتا ہے ہمارے پاس انڈسٹری نہیں تب بھی وہ اسے پاکستان جانے کا کہتے ہیں، پاکستان کا چرچا پاکستان کرے ہم ہندوستان کا چرچا کریں گے، یہ ہماری جائے پیدائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بڑی ثقافت اور ورثے کے ساتھ ایک بڑا ملک ہے تو پھر کیوں ہم مسلسل اپنی قوم کا پاکستان کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں؟۔ممتا بینر جی نے متنازع قانون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ جب تک اس متنازع قانون کو ختم نہیں کیا جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ آزادی کے 70 سال بعد بھی ہمیں اپنی شہریت ثابت کرنا پڑتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…