منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی حملے میں ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی) عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی فضائی حملے کے بعد شنگھائی اور ہانگ کانگ میں بینچ مارکس میں کمی، آسٹریلیا اور کچھ جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ جاپانی مارکیٹوں میں کام بند ہوگیا۔امریکی آن لائن فاریکس اونڈا کے جیفری ہیلے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سرمایہ کاروں میں بڑے پیمانے پر جغرافیائی و سیاسی غیریقینی پائی جاتی ہے۔دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کی مارکیٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ادھر عارضی طور پر تقریبا 3 ڈالر کے اضافے کے بعد لندن میں بینٹ آئل کی قیمت بتانے والے برینٹ کروڈ 2.14 ڈالر اضافے کے ساتھ 68.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ نیویارک مرسنٹائیل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ 1.87ڈالراضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو کْل 12 سینٹس کمی کے ساتھ 61.18 ڈالر پر بند ہوا تھا۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبیو ٹی آئی) میں خام تیل 1.68 ڈالر یا 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 62.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو یکم مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…