منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد کردیں، امریکی شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی میں کی گئی نرمی بھی ختم کر دی، سخت حکم جاری

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی) فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ عام امریکی شہریوں کے لیے بھی ویزہ پالیسی سخت کردی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

علاوہ ازیں امریکی شہریوں کیلیے نرم کی گئی ویزہ پالیسی کو ختم کر کے ویزے کے حصول کو سخت بنا دیا جائے گا۔پابندیوں کی زد میں آنے والے دونوں امریکی سینیٹرز نے فلپائن کے اْن حکام پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی تھی جو فلپائن کی سماجی کارکن اور سینیٹر لیلا دی لیما کی غیر قانونی حراست کے ذمہ دار ہیں۔سینیٹر لیلا نے انسداد منشیات آپریشن کے دوران قتل عام پر صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سینیٹر لیلا پر منشیات فروشی کا الزام عائد کرکے پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔ سینیٹر لیلا صدر روڈریگو دوتیرتے اور ان کی حکومت کی سخت ناقد رہی ہیں۔امریکا کی جانب سے اپنے سینیٹرز پر لگائی گئی فلپائن کی پابندیوں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، رواں برس فلپائن کی امریکی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزے کے بغیر داخلے کی پالیسی سے فائدہ اْٹھاتے ہوئے 7 لاکھ 92 ہزار امریکی شہری فلپائن کے دورے پر آئے تھے۔  فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ عام امریکی شہریوں کے لیے بھی ویزہ پالیسی سخت کردی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ علاوہ ازیں امریکی شہریوں کیلیے نرم کی گئی ویزہ پالیسی کو ختم کر کے ویزے کے حصول کو سخت بنا دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…