منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عرب پارلیمنٹ نے خاشقجی قتل کیس کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں پر انتباہ جاری کر دیا، انتہائی اہم اعلان کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) عرب پارلیمان کے صدر مشعل بن فہم السلامی نے کہا ہے کہ سعودی عدالت کا مقتول صحافی جمال خاشقجی کے مشہور مقدمے میں فیصلہ مملکت کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور لوگوں کو انصاف دینے کے عزم کا مظہر ہے۔انھوں نے اس قتل کیس کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں عرب پارلیمان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عدالت کا فیصلہ

اس معاملے میں سعودی عرب کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔جو بھی اس واقعے میں ملوّث تھے، ان کا احتساب اور شفاف انداز میں ٹرائل کیا گیا ہے۔مشعل السلامی نے تمام دوسرے ممالک پر زوردیا کہ وہ سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں سے باز رہیں اور نہ اس کے داخلی امور میں مداخلت کریں۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ جو کوئی ملک بھی اس کیس سے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا تو عرب پارلیمان اس کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…