اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی سی سانحہ، مشرف کوسزائے موت کی وجہ سورج گرہن ، 26 دسمبر کو ہونیوالے سورج گرہن سے متعلق ماہرنجوم کی اہم پیشگوئیاں

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں 26 دسمبرکوسورج گرہن ہوگا یہ گرہن اس لحاظ سے منفردہے کہ یہ 118 برس بعد ہونے جارہا ہے۔26 دسمبر کو ہونے والا سورج گرہن اپنی نوعیت کا منفرد دائرہ نما سورج گرہن ہوگا 97 فیصد گرہن ہوگا۔

ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے اثرات 15 دن پہلے ہی شروع ہوگئے تھے جو گرہن لگنے کے 15 دن بعدتک ہوں گے، پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں تلخی کی ایک وجہ سورج گرہن بھی ہے، مذہبی اسکالرکہتے ہیں سورج اورچاند گرہن اللہ کی نشانیاں ہیں، یہ کوئی فائدہ اورنقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، 8 بج کر 37 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا، گرہن دوپہر1 بج کر 6 منٹ تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔موسمیات کے مطابق جب چاند گردش کرتا ہوا زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو اس وقت سورج گرہن واقع ہوتا ہے لیکن جب زمین گردش کرتی ہوئی اپنے مدار میں سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے تو چاند گرہن واقع ہوتا ہے۔یہ سورج گرہن رواں برس کا چوتھا سورج گرہن ہے۔ سال 2019 میں پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو ہوا تھا جو جزوی تھا۔ سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی کو ہوا تھا۔ پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کے وقت سورج سے خطرناک شعائیں نکلتی ہیں اس لئے گرہن کے وقت سورج کی طرف کھلی آنکھ سے نہیں دیکھنا چاہیئے بلکہ کوئی مخصوص چشمہ یا ایکسرے فلم استعمال کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سورج اورچاند گرہن کے انسانی مزاج اور زندگی پرکیا اثرات مرتب ہوتے ہیں سائنس تواسے نہیں مانتی ہے مگرجولوگ ستاروں کے علوم کومانتے ہیں ان کے مطابق سورج اورچاندگرہن کے مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔علم نجوم کے ماہرسید مصدق زنجانی سے جب اس حوالے سے پوچھاگیا توانہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے مختلف آسمانی برجوں کا ذکرکیاہے۔ اللہ تعالی نے ان کا باقاعدہ ایک نظام بنایاہے۔

انہوں نے کہا سورج گرہن کے وقت یا اس دن جوبچے پیداہوں گے ان پراس کے اثرات مرتب ہوں گے، حاملہ خواتین کو گھرسے باہرنہیں نکلناچاہیے اورکوشش کریں کہ گرہن کے وقت کمرے کے اندرہی رہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ سورج گرہن کے اثرات ملک پربھی مرتب ہوتے ہیں۔یہ اثرات 10 دسمبرکے بعدسے شروع ہوگئے تھے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ لاہورمیں رونما ہونے والا پی آئی سی کا سانحہ، جنرل مشرف کوسنائی گئی سزا اورخطے کی عمومی صورتحال میں کشیدگی کی ایک وجہ سورج گرہن بھی ہے۔ سورج گرہن کے بعدمزید15 دن تک اثرات رہتے ہیں۔ مصدق زنجانی نے کہا برج قوس، حمل اور اسد کے حامل افرادپرسورج گرہن کے زیادہ اثرات مرتب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…