اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے کی خبروں پرمکی آرتھر نے وضاحت جاری کر دی

datetime 17  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔پاکستان کے ساتھ میری گہری وابستگی اور والہانہ لگاو ہے،لیکن اس وقت حریف سائیڈ سے تعلق ہے،مصباح الحق سے کوئی رقابت نہیں، بطور کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کے سوچا، پاکستان کے دورہ پر آنے والی سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزارے تین برسوں کا ہر لمحہ دل پر نقش اور یادگار ہے، پاکستان ٹیم کی میرے دل میں جگہ موجود ہے، دوبارہ پاکستان آکر اچھا لگا، میں نیکوچ کی حیثیت سے ہمیشہ ٹیم کی بہتری کے لیے سوچا، میں نے کسی کھلاڑی پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، کرکٹ میں پسند ناپسند نہیں ہوتی۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے انتخاب میں کوچ کارکردگی کو مدنظر رکھتا ہے، یہ درست نہیں ہے کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے، پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی، اب ایک نیا چیلنج قبول کیا ہے جب کہ مصباح الحق سے تعلق ہے، رقابت نہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور ہم دونوں کے درمیان کوئی کھنچاو نہیں، سیریز میں ان کو بطور حریف دیکھ کر اچھا لگا۔مکی آرتھر نے کہا کہ سری لنکا ایک اچھی ٹیم ہے اور اس میں ٹیلینٹڈ کھلاڑی موجود ہیں، کراچی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش ہوگی،پنڈی ٹیسٹ میں عابد علی اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ شروع ہوئی، ایک سوال کے جواب میں میکی آرتھر نے کہا کہ فواد عالم باصلاحیت کرکٹر ہے لیکن وہ دس برسوں کے دوران پاکستان اسکواڈ میں جگہ نہ پا سکا، میرے ہی نہیں بلکہ دوسرے کوچز کے ادوار میں بھی وہ منتخب نہیں ہوسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…