اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل نہتے مظاہرین کی طرح بے بس نہیں، ایران کو کسی قیمت پر ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اسرائیل کی ایران کو دھمکی

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگرایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو کسی قیمت پر جوہری ہتھیار

حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی بھی کریں گے تاکہ وہ ایٹمی طاقت نہ بن سکے۔صہیونی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نہتے مظاہرین کی طرح بے بس نہیں۔ مظاہرین کو ایران کے آیت اللہ نظام کی طرف سے ذبح کیا جا رہا ہے مگر اسرائیل کے پاس ایران کو روکنے کے لیے طاقت ہے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات ختم کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی شرائط سے دست برداری کے تیسرے مرحلے کے بعد تہران کے ساتھ بات چیت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں ایران کو اسرائیلی ریاست کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا۔درایں اثناء امریکی ٹی وی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے ایک خفیہ پلانٹ پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ ایران نے اس جوہری تنصیب کا اعلان نہیں کیا مگر وہاں پر یورینیم کی موجودگی کے آثار ملے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…