سرگودھا۔۔۔۔۔ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں7نومولود بچے انتقال کرگئے۔ والدین کا الزام ہے کہ بچوں کی ہلاکت اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی ہے۔ اسپتال میں نہ تو ا کیسجن کا انتظام تھا نہ کوئی سینئر ڈاکٹر، اسپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے ماو ں کی گودیاں ان کے بچوں سے خالی کردیں۔ 7 نومولود بچے اپنی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی اذیت میں مبتلا ہوکر ایک کے بعد ایک انتقال کر گئے۔ بچوں کے والدین کا الزام ہے کہ اسپتال میں ا کسیجن کا انتظام نہیں تھا، پہلا بچہ گزشتہ رات9بجے جاں بحق ہوا اور پھر وقفے وقفے سے صبح 4 بچے تک 7 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے والدین نے یہ الزام بھی عائدکیاکہ بچے مرتے رہے،لیکن اسپتال میں کوئی سینئرڈاکٹرموجود نہیں تھا۔ بار بار اسپتال انتظامیہ سیمطالبہ کیاگیا کہ بچییکِ بعد دیگرے مرتے جارہے ہیں سینئرڈاکٹروں کوبلایاجائیتاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ سرگودھا میڈیکل کالج کے 4 زیرتعلیم طالبعلم ڈیوٹی پرموجود تھے، تاہم ناتجربہ کاری کی وجہ سے وہ بچوں کی جان نہ بچاسکے۔ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال کیمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال سمیع کے مطابق بچوں کی عمریں 48 گھنٹے سے کم تھیں۔ 4 بچوں کو گزشتہ روز ہی مختلف نجی اسپتالوں سے ٹیچنگ اسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو طبی سہولتیں مل رہی تھیں تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں
سرگودھا میں بھی بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، ہسپتال میں7 جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































