پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

آپ کے ملک سے گدھ ختم ہو گئے ہیں،کیا سرکار کو پتہ ہے یہ کیوں ختم ہوئے؟  جسٹس مامون رشید شیخ شدید برہم، سموگ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے خلاف اور الیکٹرانک گاڑیاں متعارف کروانے کے حوالے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سموگ سے متعلق پالیسی بنانے بارے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ آپ کے شہر میں چڑیاں نظر نہیں آتیں، سالڈ ویسٹ کی وجہ سے شہر میں اب چیل اور کوئے نظر آتے ہیں، آپ کے ملک سے گدھ ختم ہو گئے ہیں،کیا سرکار کو پتہ ہے یہ کیوں ختم ہوئے؟۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ جناح باغ میں چمگاڈروں کے غول کے غول ختم ہو گئے ہیں ،گدھ تو اس لئے ختم ہو گئے جو جانوروں کو دوائی دی جاتی تھی وہ جانوروں کا گوشت کھا کر مر جاتے تھے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ شکر ہے ہمیں بیس سال نہیں لگے اس سے پہلے ہی سرکار میٹنگ کرنے لگی ہے۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا پیٹرول سے سلفر نکالنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ گاڑیوں میں فیول کیلئے یورو 5 کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا تھا ریفائنریز کو بہتر بنانا پڑے گا مگر 20 سال ہو گئے ہیں ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قاتمہ کمیٹی اس کا جائزہ لے رہی اور منافع کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ منافع کو دیکھ رہے ہیں مگر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔فاضل عدالت نے وزارت پیٹرولیم سے فیول کو ماحول دوست بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…