پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مشہورفرزا نہ قتل کیس کا فیصلہ، مقتولہ کے باپ، بھائی، سابق شوہر اور کزن کو سزائے موت

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مشہورفرزا نہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے باپ، بھائی، سابق شوہر اور کزن کو سزائے موت سنا دی۔ لاہورکی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے رواں سال مئی کے مہینے میں عدالتی احاطے میں اینٹیں مار کر قتل ہونے والی خاتون فرزانہ پروین کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے والد عظیم ، بھائی زاہد اقبال، سابق شوہر مظہر اقبال اور کزن جہان خان کو 3،3 بار سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے مقتولہ کے ایک اور شریک مجرم بھائی غلام علی کو 10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔واضح رہے کہ رواں سال 27 مئی کو پسند کی شادی کرنے والی فرزانہ پروین کو اس کے اپنے سگے باپ، بھائی، سابق شوہر اور رشتہ داروں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر اینٹیں مار کر قتل کردیا تھا جس پر سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…