پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سال 2020  میں دنیا بھر میں2سورج اور 4 چاند گرہن یہ گرہن کتنے گھنٹوں پر محیط ہونگے؟ تاریخ بھی سامنے آگئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (آن لائن  ) سال 2020  میں دنیا بھر میں2سورج اور 4 چاند گرہن ہوں گے۔2020 میں پاکستان اور دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما  ہو سکتی ہیں۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  بتایا کہ سال 20120 میں دنیا بھر میں کل6 سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا چاند گرہن 10  جنوری  بروز جمعہ اور ہفتہ کی

درمیانی رات کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات10 بجکر05 منٹ پر لگے گا اور مکمل  چاند گرہن  رات12 بجکر 05 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام11  جنوری2020   کو علی الصبح   2بجکر 25 منٹ پر ہو گا  .یہ گرہن  برج سرطان  کے 20 درجہ  پر لگے گا۔چاند گرہن کا کل دورانیہ4 گھنٹے20 منٹ ہو گا۔   یہ چاند گرہن پاکستان،بھارت،ایران،افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں گرہن نظر آئے گا۔آسٹریلیا،جاپان،پرتگال،برطانیہ۔روس،فرانس،چین اور دیگر یورپی اور ایشاء ممالک میں بھی نظر آئے گا۔سال کے پہلے چاند گرہن سے ہی تبدیلیاں شروع ہو جائیں گی۔سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن  5 اور 6 جون 2020 کی درمیانی شب لگے گا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 47 منٹ پر شروع ہو گا۔مکمل جزوی چاند گرہن رات 12 بجکر 28 منٹ پر اور اختتام رات گئے 2 بجکر 41 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن برج قوس کے 15 درجہ پرلگے گا  اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 10 گھنٹے اور 54 منٹ ہو گا۔پاکستان کے زیادہ علاقوں میں یہ چاند گرہن بآسانی دیکھا جا سکے گا اور دنیا بھر کے دوسرے ممالک جن میں سپین،چین،برطانیہ،ترکی،روس اور دیگر ممالک میں دیکھا کا سکے گا۔سال 2020 کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہو گا۔اس سورج گرہن کا آغاز کستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 44 منٹ مکمل سورج گرہن 9 بجکر 44 منٹ اور اختتام دوپہر 2 بجکر 31 منٹ پر ہو گا ۔یہ گرہن برج سرطان کے 21 درجہ پر لگے گا۔یہ سورج گرہن پاکستان کے

اکثر علاقوں میں نظر آئے گا۔بھارت،چین،عرب امارات میں بھی دیکھا جائے گا۔یہ طویل گرہن کا مکمل وقت تقریبا 6 گھنٹے تک ہو گا۔سال رواں کا چوتھا اور تیسرا جزوی چاند گرہن5 جولائی کو ہو گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغاز صبح 8  بجکر 8 منٹ پر ہوگا۔مکمل 9 بجکر 32 منٹ پر ہو گا جبکہ اختتام 10 بجکر 54 منٹ پر ہوگا۔یہ گرہن برج جدی کے 13 درجہ پر لگے گا۔دن ہونے کی

وجہ سے ملک پاکستان میں یہ نظر نہیں آئے گا۔برازیل،امریکہ،چلی،کینڈا،پرتگال،جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک میں نظر آئے گا۔اس گرہن کا دورانیہ2 گھنٹے 50 منٹ کے قریب ہوگا۔سال رواں کا پانچواں اور چوتھا جزوی چاند گرہن 30 نومبر 2020 کو ہو گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔مکمل 2 بجکر 43 منٹ جبکہ اختتام 4 بجکر 54 منٹ پر ہو گا۔

یہ گرہن برج جواز کے 8 درجہ پر لگے گا۔دن ہونے کی وجہ یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔،امریکہ،چلی،کینڈا،جاپان،جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں نظر آئے گا۔اس گرہن کا کل وقت5 گھنٹے 24 منٹ ہو گا۔سال 2020 کا چھٹا اور دوسرا مکمل سورج گرہن 13 دسمبر ہو گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجکر 34 منٹ پر اسکا آغاز ہو گامکمل

سورج گرہن 9 بجکر 14 منٹ اور اسکا اختتام رات  1  بجکر 55 منٹ پر ہو گا اور اس کا دورانیہ6 گھنٹے 21 منٹ ہو گا۔یہ گرہن برج قوس کے 23 درجہ پر لگے گا۔پاکستان رات ہونے کی وجہ سے یہ نظر نہیں آئے گا۔ایشاء کے دیگر ممالک میں بھی رات ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔پیرو،چلی،برازیل،جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک میں نظر آئے گا۔

پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے بتایا کہ ان چھ گرہن کے پاکستان تمام ایشائی ممالک اور دیگر ممالک پر گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج گرہن اور چاند گرہن پاکستان کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں پوری دنیا میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…