اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی معلومات کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) حکومتِ پاکستان نے 15جنوری 2019 کو بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس عائد کر دیا تھا، جس کے بعد سے پاکستانی شہری اس مخمصے کا شکار ہیں کہ کس فون پر انہیں کتنا ٹیکس دینا پڑے گا۔لیکن اب ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے

جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنے موبائل فون پر ہی معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کا جو فون پاکستان لا رہے ہیں یا منگوا رہے ہیں اس پر انہیں کتنا ٹیکس دینا ہوگا۔اس ایپلی کیشن کا نام Pakistan Customs Mobile Import Tax Calculator رکھا گیا ہے۔اس ایپلی کیشن میں آپ کو اپنے مطلوبہ فون کی قیمت داخل کرنی ہوگی جسے کیلکیولیٹ کرنے کے بعد یہ ایپلی کیشن آپ کو اس پر عائد تمام ٹیکسز کے بارے میں بتا دے گی کہ اس پر کون کون سے ٹیکس عائد ہوں گے اور کتنے ہوں گے اور مجموعی طور پر آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ایپلی کیشن میں روپے اور ڈالر کی قیمت جاننے کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارفین اسی وقت ڈالر کی قیمت بھی دیکھ سکیں گے اور معلوم کر سکیں گے کہ روپے میں انہیں کتنی رقم ادا کرنی ہو گی۔یہ ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر ڈان لوڈ کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…