کراچی(این این آئی)عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کا آئوٹ لک منفی سے مستحکم کردیا ہے، ان بینکوں کی ریٹنگ بی تھری پر برقرارہے، آئوٹ لک کو منفی سے مستحکم کیا گیا ہے۔بینکوں میں الائیڈ بینک، حبیب بینک، نیشنل بینک اور یونائٹیڈ بینک شامل ہیں۔موڈیزکے
مطابق پاکستانی بینکوں میں ڈپازٹس کا حجم مستحکم ہے، پاکستانی بینکوں نے حکومتی سیکیورٹیزمیں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جس کے باعث بینکس کی ریٹنگز حکومت کے ساتھ منسلک ہوجاتی ہے، حکومتی آئوٹ میں بہتری بینکوں کی بہتری کا باعث بن رہی ہے۔عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق آپریٹنگ ماحول اور سووورن ریٹنگز میں بہتری بینکوں کی درجہ بندی میں بہتر کرنے کا باعث بنے گی۔