پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مسلسل تیزی کے بعدپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کوبڑے نقصان کا سامنا،ڈالر سستا، سونا مہنگا ہوگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس کی سطح پر گیا جب کہ58.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،

اور کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت19.46فیصد کم رہا۔گزشتہ روز کاروباری کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اورقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40444پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کا تلسل ٹوٹ گیا اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی یہاں تک کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39725پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 183.66پوائنٹس کی کمی سے18204.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 152.72پوائنٹس کی کمی سے 28118.73پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر75کھرب82ارب 93کروڑ68لاکھ روپے ہو گیا۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے بھاومیں 324.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت 6814.50روپے ہو گئی اسی طرح 97.46روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت2048.47روپے پر جا پہنچی تاہم رفحان میظ اور کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب100روپے اور90روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے

نتیجے میں رفحان میظ کے حصص کی قیمت گھٹ کر6900روپے اورکولگیٹ کے حصص کی قیمت کم ہو کر1890روپے پر آ گئی۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 6پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں کمی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید6پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.24روپے سے گھٹ کر 155.18روپے اورقیمت فروخت155.34روپے سے گھٹ کر155.28روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اور قیمت فروخت155.40روپے مستحکم رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے170.30روپے سے گھٹ کر170.20روپے اورقیمت فروخت171.80روپے سے گھٹ کر171.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے199.50روپے سے بڑھ کر200.50روپے اورقیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق

سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے اورقیمت فروخت41.50روپے برقرار رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے اورقیمت فروخت مستحکم رہی42.50روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت22.90روپے برقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں

سونا فی تولہ50روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1470ڈا لرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50روپے کے اضافے سے85100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 43روپے کے اضافے سے72960روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…