ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

سعودی غوطہ خوروں کا سمندر کی گہرائیوں میں شاہ سلمان کی تخت نشینی کا جشن

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تخت نشینی کو پانچ سال مکمل ہوگئے ۔ مملکت میں ان کی بیعت کی پانچویں سالگرہ پرعوام الناس مختلف طریقوں سے خوشیاں منا رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے10 غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے شاہ سلمان کی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹر اٹھا کرسمندر کی گہرائیوں میں اتر کر ان کی بیعت کا جشن منایا۔ھیا نغوص اور صدیٰ الاعماق غوطہ خور ٹیموں کے 10 ارکان نے سمندر میں 15 میٹر بحیرہ احمر کی گہرائی میں اتر کر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تخت نشینی کا

جشن منایا۔ انہیں سمندر کے اندر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر پرمبنی ایک پوسٹرلہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ غوطہ خوری کے اس مشن میں 11 سالہ بچہ سعود فیصل بھی شامل تھا۔سمندر میں غوطہ خوری کے ذریعے شاہ سلمان کی بیعت کی سالگرہ کا جشن منانے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے اپنی اٹوٹ محبت اور وفاداری کا اظہار کرنا ہے اور سمع واطاعت کی پابندی کا اعلان ہے۔خیال رہے کہ شاہ سلمان کی سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین کے منصب پر متمکن ہونے کو پانچواں سال شروع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…