اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں کاروبارکرنے والے غیر ملکیوں کی موجیں ہوگئیں،4صرف  ماہ میں منافع کی مدمیں کتنی بڑی تعداد میں ڈالر بیرون ملک بھجوائے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں کاروبارکرنے والے غیر ملکیوں نے4 ماہ میں منافع کی مدمیں 54 کروڑ 81 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے، اکتوبر میں صنعتی شعبے میں جتنی نئی سرمایہ کاری ہوئی اور اس سے جو ڈالر آئے اس سے تقریبا دوگنے ڈالرباہرچلے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 54 کروڑ 81 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے، چار ماہ میں نئی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 66 کروڑ 57 لاکھ ڈالر تھا، اس دوران منافع کی مد میں ملک سے

باہر جانے والے ڈالروں کو نکال کر نئی سرمایہ کاری سے حقیقی طور پر ملک میں صرف 11 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہی آئے.رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے اختتام تک 49 کروڑ 93 لاکھ ڈالرصنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کی مد میں باہر بھجوائے گئے جبکہ 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے کما کر باہر بھجوائے۔ اکتوبر کے دوران تو صنعتی شعبے میں براہ راست نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 10 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہا جبکہ 19 کروڑ 89 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک بھجوائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…