منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی خصوصی فورسز، بحریہ اور فضائیہ کے کمانڈوزکے دستے تعینات،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن)وادی کشمیر میں شدت پسندی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوج، بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے خصوصی دستے تعینات کر دیئیگئے۔ان فوجی دستوں میں وادی کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز (خصوصی فورسز)، بحریہ کے میرین کمانڈوز (مارکوز)اور بھارتی فضائیہ کے گیروڈ کو تعینات کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے آرمڈ فورسز اسپیشل آپریشنز ڈویژن (اے ایف ایس او ڈی)کے تحت خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جو بھارتی فوج کے میجر جنرل کے ماتحت ہیں۔سرینگر شہر کے آس پاس کے

علاقوں میں یہ دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ مارکوز کمانڈوز وولر جھیل کے علاقے اور اس کے آس پاس میں تعینات ہیں جبکہ گڑود کی ٹیمیز لولاب کے علاقے اور حاجن میں بھی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔مشترکہ خصوصی فوجیوں کی شمولیت پہلے ہی شروع ہوچکی ہے کیونکہ آرمی پیرا(ایس ایف)کے عناصر کو پہلے ہی اس علاقے میں شامل کیا جا چکا ہے جو عسکریت پسندی کا ایک مرکز سمجھا جاتا ہے۔فوجی دستے علاقے میں موجودہ بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفلز یونٹ کے ساتھ مل کر آپریشن کریں گے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…