اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

داعش سے وابستہ10 بھارتیوں نے افغانستان میں ہتھیار ڈال دئیے،تعلق بھارت کے کس علاقے سے ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ننگرہار(آن لائن)افغانستان میں داعش سے وابستہ خواتین اور بچوں سمیت 10 بھارتی جنگجوؤں کے خاندان کے ارکان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان میں بیشتر کا تعلق کیرالا سے ہے۔ہتھیار ڈالنے والوں میں داعش کے جنگجو اور ان کے اہل خانہ کے ارکان بھی شامل تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے

مطا بق پچھلے پندرہ دنوں میں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں اور ان کے کنبوں کے ارکان سمیت تقریبا 900 افراد نے افغان سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے جن میں دس ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ ہتھیار ڈالنے کے واقعات مشرقی صوبہ ننگرہار میں پیش آئے، جہاں افغانستان کی قومی سلامتی فورسز داعش کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ کابل میں ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ آپریشن 12 نومبر کو شروع کیا گیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ان 10 افراد کو کابل منتقل کردیا گیا ہے۔ افغانستان کی خفیہ ایجنسی، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی ایک خصوصی ٹیم، ہتھیار ڈالنے والے لوگوں کی تفصیلات جمع کررہی ہے۔کابل میں ایک اہلکار نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہم ایک ایک کرکے ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ عمل ختم ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق لوگوں نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ننگرہار میں بھارتی نژاد داعش کے متعدد جنگجو سرگرم ہیں تاہم چند ایک افغان اسپیشل فورسز کے فضائی حملوں اور کارروائیوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 2016 سے، کیرالا سے قریب ایک درجن افراد آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے افغانستان گئے تھے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا اور متعدد افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…