جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب اور متحدہ عرب  امارات نے  بھارت میں 70 ارب ڈالر ز کے سب سے بڑے منصوبے پرعملدرآمد کا اعلان کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(این این آئی) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تزویراتی شراکت کے تحت بھارت میں تیل صاف کرنے کے ایک میگا منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں 70 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری اور جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پرمشتمل ہوگا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مہاراشٹر میں سعودی عرب اور امارات کے مشترکہ تزویراتی منصوبے میں سعودیہ کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اے ڈی این او سی مل کر کام کریں گی۔ اس منصوبے میں ایک ایسی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس میں روزانہ 12 لاکھ بیرل صاف کرنے کی گنجائش ہو گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بھارتی مارکیٹ کو یومیہ چھ لاکھ بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد ہندوستانی ریفائنری اور پیٹروکیمیکل مارکیٹ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خام تیل کی فروخت کی راہ ہموار کرنا اور جدید ترین بین الاقوامی تکنیکی خصوصیات کے حامل منصوبے کے ذریعے پٹرول، جیٹ فیول، ڈیزل، کیمیائی مصنوعات میں استعمال ہونے والے تیل کیعلاوہ نقل و حمل کے ایندھن کی تیاری شامل ہے۔اس منصوبے کا اصل ہدف ہندوستانی مقامی مارکیٹ ہے۔ آنے والے وقت میں بھارت میں تیل کی کھپت میں غیر معمولی اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تزویراتی شراکت کے تحت بھارت میں تیل صاف کرنے کے ایک میگا منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں 70 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری اور جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پرمشتمل ہوگا۔خبر رساں اداروں کے مطابق مہاراشٹر میں سعودی عرب اور امارات کے مشترکہ تزویراتی منصوبے میں سعودیہ کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اے ڈی این او سی مل کر کام کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…