اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلمانوں کے حراستی مراکز پررکھے جانے پر بنائی گئی ٹک ٹاک لڑکی کی ویڈیو وائرل، فیروزہ نامی لڑکی کا حیران کن انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)امریکہ میں ایک نوجوان لڑکی کی جانب سے چین میں مسلمانوں کوحراستی مراکزمیں رکھے جانے پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر جاری کی گئی جو کہ ایک چینی سوشل میڈیا کمپنی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیروزہ عزیز نامی لڑکی ویڈیو کے آغاز میں

خوبصورتی کے حوالے سے مشورے دیتی ہیں لیکن اچانک وہ اپنے دیکھنے والوں کو ایک نئے ہالوکاسٹ کے حوالے سے آگاہی دینے لگ جاتی ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ ٹک ٹاک نے اس ویڈیو کی وجہ سے انھیں مزید مواد پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ تاہم ٹک ٹاک نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ٹک ٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ ٹک ٹاک سیاسی پیچیدگیوں کے باعث مواد نہیں ہٹاتا۔تاہم اسی ایپ کے چینی ورژن ڈوین پر فیروزہ کی یہ پوسٹ نمودار نہیں ہو سکتی کیونکہ اسے سیاسی طور پر سینسر کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی نے 15 نومبر کو فیروزہ کا ایک پرانا اکاؤنٹ مستقل طور پر اس لیے بند کیا تھا کیونکہ انھوں نے ایک ایسی ویڈیو لگائی تھی جس نے دہشت گردی سے متعلق مواد کے حوالے سے ٹک ٹاک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔تاہم 25 نومبر کو انھوں نے فیروزہ کا سمارٹ فون بھی بلاک کر دیا لیکن یہ اقدام چین کے حوالے سے ان کی پوسٹس کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ان کے نئے اکاؤنٹ اور اس پر پلکوں والی ویڈیو سمیت دیگر ویڈیوز بالکل بھی متاثر نہیں ہوئیں اور انھیں لوگ اب بھی دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب چینی حکومت نے کہا کہ ان کیمپس میں دراصل رضا کارانہ طور پر تعلیم اور ٹریننگ دی جاتی ہے حالانکہ ثبوت اس کے مخالف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…