بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عرب اتحاد نے یمن میں حوثی ملیشیا کے 200 قیدی رہا کردئیے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)عرب اتحاد نے یمن میں گرفتار کیے گئے حوثی ملیشیا کے دو سو قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں ان قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی اور کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن کے

دارالحکومت صنعاء سے مریضوں کو دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی اور وہاں وہ اپنا علاج کراسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ عرب اتحاد کی قیادت اسٹاک ہوم میں گذشتہ سال دسمبر میں طے شدہ سمجھوتے کے تحت یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔وہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے سمجھوتے کی بھی حمایت کررہی ہے اور وہ اختلافات کے خاتمے کے لیے بھی سازگار ماحول فراہم کررہی ہے۔اسٹاک ہوم سمجھوتے میں یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے طرفین کے فوجیوں کے انخلا پراور وہاں غیرجانبدار مبصرین کی تعیناتی پر زوردیا گیا تھا تاکہ الحدیدہ کی بندرگاہ پربیرون ملک سے درآمدہ غذائی اجناس کو بلا روک ٹوک اتارا جاسکے اورانھیں وہاں سے ملک کے دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جاسکے۔کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کا تبادلہ ایک انسانی معاملہ ہے۔عرب اتحاد نے یمن میں انسانی صورت حال بالخصوص یمنی عوام کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور سمجھوتوں کی پاسداری کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…