برلن(این این آئی)جرمن صوبے سیکسنی میں 27 پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدرکردیاگیا، سیکسنی میں ایک ہزار سے زائد ایسے پاکستانی تارکین وطن ابھی بھی موجود ہیں جن کی ملک بدری کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی کے شہر لائپزگ سے27 پاکستانی پناہ گزینوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ جرمنی سے پاکستان واپس بھیجے گئے
اِن پناہ گزینوں کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔ صوبائی وزارت داخلہ کے مطابق ان تمام تارکین وطن نے صوبہ سیکسنی میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ملک بدر کیے گئے پاکستانی تارکین وطن افراد کو لائپزگ ہوائی اڈے سے پرواز کے ذریعے وطن واپس بھیجا گیا۔ 27 میں سے 6 پاکستانی شہری زیر حراست تھے، جن کو حکام نے جیل سے ہوائی اڈے منتقل کیا۔