ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

مصر میں میڈیا دفتر پر چھاپہ، 3 صحافی گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

قائرہ(آن لائن) مصر کی پولیس نے مقامی صحافتی ادارے مدی مصر کے دفتر پر چھاپہ مار کر اس سے وابستہ 3 نیوز ایڈیٹرز کو گرفتار کرلیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی آزاد نیوز سائٹ نے بتایا کہ’ سیکیورٹی فورسز جاچکی ہیں، ہمارے دفاتر میں داخل ہونے والے

ایک شخص کے مطابق ہمیں صرف ہمارے فونز اور لیپ ٹاپس واپس ملے ہیں، لینا اتالا، محمد حمامہ اور رانا ممدوہ کو پروسیکیوشن سروس لے جایا گیا ہے’۔مدی مصر نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ سادہ لباس میں ملبوس 9 افسران نے کئی گھنٹوں تک ویب سائٹ کے صحافیوں سے پوچھ گچھ کی، ان سے فونز اور لیپ ٹاپ ان لاک کرکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ گرفتار کیے گئے صحافی اس وقت کہاں ہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے مدی مصر کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تھا، اس چھاپے سے ایک روز قبل اسی ویب سائٹ پر 2014 سے وابستہ 37 سالہ نیوز ایڈیٹر شیدی زلات کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ‘شیدی زلات کو گزشتہ شام ساڑھے 5 بجے رہا کیا گیا تھا’۔خیال رہے کہ مصری ویب سائٹ مدی مصر عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کرپشن اور سیکیورٹی مسائل سے متعلق تحقیقات شائع کرتی ہے۔یہاں یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس مصر کی عدالت نے الجریزہ چینل کے صحافی محمود حسین کی حراست میں 17 ویں مرتبہ توسیع کی تھی جنہیں 20 دسمبر 2016 کو قائرہ کے ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا تھا، جب وہ چھٹیاں منا کر مصر واپس پہنچے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…