اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کی طبیعت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی میں کتنا طویل عرصے لگے گا؟ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لندن(این این آئی)نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔نواز شریف کے ساتھ موجود ڈاکٹر عدنان نے بتایاکہ لندن میں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دیے گئے اسٹیرائیڈز کے

سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں، برطانوی ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اسٹیرائیڈز کو کم کرکے مکمل روک دیا جائے۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علا ج شروع ہو چکا ہے، دعا ہے جلد صحت یاب ہوکر واپس آئیں،خود کومسٹر کلین ثابت کر نے کی کوشش کر نے والے خود بڑی کرپشن کے مرتکب ہورہے ہیں،پی ٹی آئی چھ دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے کا انتظار کررہی ہے، چاہتے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں کیس مکمل ہو، مسلم لیگ (ن)کا کوئی بھی اکاؤنٹ غیراعلانیہ نہیں،پی ٹی آئی کے ایسے اکاؤنٹ ہیں جو الیکشن کمیشن میں رپورٹ نہیں ہوئے،عمران خان بتائیں حفیظ شیخ اور گونر اسٹیٹ بنک کو کیا آپ پہلے جانتے تھے؟آپ نے ملک کو معاشی خوشحالی کا خواب دیکھایا اور جھوٹ بولا،آپ کے سو دن کے پروگرام کا دعویٰ کہاں ہے؟عوامی عہدے دار کا میڈیا کے سامنے اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…