جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ نازیباویڈیوز و تصاویر اپ لوڈ ہونے کا انکشاف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز پر ماہانہ 5 لاکھ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔فیس بک سمیت ان کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ پر دنیا بھر میں یومیہ 16 ہزار سے زائد نامناسب ونازیبا ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں فیس بک پرنازیبا ویڈیوز و تصاویر کو ہٹانے والی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ’روینج پورن‘ کا حصہ ہوتی ہیں اور انہیں متاثرہ شخص کا مخالف اپ لوڈ کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام طور پر فیس بک سمیت اس کی ذیلی شیئرنگ ایپلی کیشنز پر انتہائی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر 25 سے 30 منٹ تک موجود رہتی ہیں، جس کے بعد مذکورہ پوسٹ کے خلاف لاتعداد شکایتیں ہونے کے بعد اسے ہٹایا جاتا ہے۔فیس بک سےنازیبا ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے کا کام کرنے والی ٹیم کے ارکان نے تسلیم کیا کہ نازیبانازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی لاتعداد شکایات کے بعد انہیں ہٹایا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سےنازیبا ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے کے کام کے لیے محض 25 افراد پر مشتمل عملہ دن رات کام کرتا ہے جو دنیا بھر سے 2 ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا دیکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ 25 افراد کے علاوہ فیس بک سمیت اس کی ذیلی شیئرنگ ایپلی کیشنز پر آرٹیفشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے تحت بھینازیبا ویڈیوز اور تصاویر ہٹائی جاتی ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا کہ بعض اوقات مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو پہچاننے میں مشکل کا شکار نظر آتی ہے اور نامناسب ویڈیوز اور تصاویر ایک سے دوسری جگہ وائرل ہوتی رہتی ہیں اور انہیں اس وقت ہٹایا جاتا ہے جب وہ ہر کسی کے پاس پہنچ چکی ہوتی ہیں اور لوگ انہیں محفوظ کر چکے ہوتے ہیں۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ زیادہ تر کس خطے سےنازیبا ویڈیوز و تصاویر فیس بک یا اس کی ذیلی ایپلی کیشنز پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں، تاہم بتایا گیا کہ انتظامیہ کو یومیہ 16 ہزار جب کہ ماہانہ 5 لاکھ شکایتیں موصول ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…