پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

 اسرائیل کی خفیہ  ایجنسی نے  پاکستان کے سیاستدانوں، اعلیٰ افسران  کا ذاتی  ڈیٹا چرالیا،کھلبلی مچ گئی،سیکورٹی ادارے بھی متحرک ہوگئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) اسرائیل کی خفیہ  ایجنسی نے پاکستان  کے اعلیٰ  افسران، وزراء  سیاستدان  اور پارلیمنٹرین کا ذاتی ڈیٹا  چرالیا ہے  جس کے نتیجہ میں  وزارت انفارمیشن  اینڈ ٹیکنالوجی  نے تمام افسران اور سیاستدانوں کے علاوہ  عام شہریوں کے لئے ایڈوائزری حکم  جاری کرتے ہوئے   ہدایت کی کہ تمام  لوگ اپنا ذاتی ڈیٹا  وٹس ایپ  ، فیس بک  میں نہ سٹور کریں  اور نہ وٹس ایپ  کے ذریعے شیئرز  کریں تاکہ وہ ہزیمت  سے بچ سکیں

وفاقی سیکرٹری  انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی  شعیب صدیقی کی طرف سے جاری  سرکاری اعلامیہ  میں  کہا گیا ہے کہ  اسرائیل کی خفیہ ایجنسی  نے دنیا بھر  کے اہم ممالک  کے اعلیٰ اختیارات  کے  حامل اشخاص  کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے  جس میں پاکستان بھی شامل ہے  بلکہ سرفہرست ہے   اسرائیل  کی خفیہ ایجنسی  نے اپنے مذموم مقاصد  کی تکمیل کیلئے  اسرائیل کی ایک آئی ٹی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں اس کمپنی  کا نام ہے  (این ایس او) جس  کے میلیور(PEGASUS) کے نام سے  ایک سافٹ ویئر  ایجاد کیا ہے  جس کے ذریعے اہم افراد  کے واٹس ایپ  اورفیس بک   پر موجود ڈیٹا چرالیا گیا ہے پیگاسس سسٹم  کے میلاور  ایک ایسا سسٹم ہے  جو افراد کے فیس بک  اور وٹس ایپ   میں سٹور  یا ریکارڈ کیا گیا مواد  تک رسائی حاصل کرلیتا ہے  تاہم ایسے   موبائل  جو   اینورائیڈ   سسٹم پر مبنی  ہیں زیادہ غیر محفوظ ہیں   وفاقی سیکرٹری  شعیب صدیقی نے تمام صوبائی اور  وفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران  بشمول وفاقی  سیکرٹریوں  کو  ہدایت کی ہے کہ  وہ اہم سرکاری  احساس معلومات  پر مشتمل دستاویزات  وٹس ایپ  یا فیس بک پر  ہرگز شیئرز نہ کریں   کیونکہ اس  طریقہ سے معلومات  کا تبادلہ  کرنا  انتہائی غیر  محفوظ ہے  وفاقی سیکرٹری  نے کہا کہ دس مئی 2019 سے قبل  خریدے گئے  تمام  موبائل فون کو  فوری  تبدیل کیا جائے  جبکہ متعلقہ  ادارے وٹس ایپ  سسٹم کو ازسرنو  ترتیب  دیں تاکہ دشمن  خفیہ ایجنسیوں  کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں   امریکہ کی مختلف عدالتوں میں اسرائیلی کمپنی کیخلاف  وٹس ایپ  اورفیس بک   انتظامیہ مقدمات  قائم کرلئے ہیں  اور مقدمات کی سماعت  جاری ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ رابی پیرزادہ  کا ذاتی ڈیٹا  منظر عام پر آنے   میں اسرائیل  کمپنی ہی ہوسکتی ہے  اور  اسطرح کے کئی سکینڈل  مزید سامنے  آنے والے ہعیں  جس میں اشرافیہ  طبقہ  کے خفیہ  پول  کھل جائیں  گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…