جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سندھ بجٹ کے خلاف ایم کیوایم کاادھورااحتجاج

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کے سالانہ بجٹ کے خلاف نصف دن کااحتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد ایک بجے دوپہر سے ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے سندھ کے بجٹ کے خلاف کی آدھے دن کی ہڑتال پر کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔جس کی وجہ سامنے آگئی ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت کویقین تھاکہ ان کی دی گئی کال پرمکمل ہڑتال ہوگی لیکن احتجاج کی کال کے باﺅجود جزوی طورپرہڑتال ہوئی جس کی وجہ سے ایم کیوایم نے دوپہرکوہی ہڑتال ختم کرنے کااعلان کااعلان کردیا۔تاہم اتوارکی تعطیل کے باعث معمولات زندگی زیادہ متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کے پیش نظر ہڑتال کو آدھے دن تک محدود کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر اورتاجر برادری سے ایک بجے تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔رابطہ کمیٹی کا ایک بیان میں کہناتھا کہ تمام طبقات نے ہڑتال کی جس طرح حمایت کی ہم اس پرازحد ممنون ہیں لیکن ہمیں عوام کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے، لہٰذا آدھے دن کا احتجاج رجسٹرڈ کروانے کے بعد کاروبار زندگی معمول کے مطابق بحال کردیا جائے۔اس سے قبل سندھ کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں سندھ بجٹ کو متعصبانہ، نفرت انگیز اور شہری سندھ دشمن قرار دیے کر مسترد کرتے ہوئے آج صوبے بھر میں ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد کے لیے بجٹ میں کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا، جوشہری علاقوں کے عوام سے کھلی دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…