بیجنگ(این این آئی)چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور اور دیگر نسلوں کی مسلم اقلیتوں کے حوالے سے چینی حکومت کی خفیہ دستاویزات سامنے آئی ہیں۔ہیہ انکشاف امریکی اخبار نے کیا۔ ان دستاویزات کے مطابق سن 2014 میں اکتیس افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ایغور شدت پسندوں کے ایک حملے کے بعد صدر شی جن پنگ نے
خفیہ تقاریر میں سرکاری اہلکاروں کو ہدایات دی تھیں کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں وہ کوئی رحم نہ کھائیں۔ ان دستاویزات کے مطابق دیگر ملکوں میں دہشت گردانہ حملوں اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے چینی حکومت کا خوف بڑھ گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک ملین سے زائد ایغور مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھا جا رہا ہے۔