جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

واپس صرف ایک شرط پر جائیں گے،آزادی مارچ میں شریک شرکاء نے بارشوں اور شدید سردی کے باوجود گھروں کو جانے سے انکار کر دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آزادی مارچ میں شریک شرکاء نے اسلام آباد میں بارشوں اور شدید سردی کے باوجود گھروں کو جانے سے انکار کر دیا تفصیلات کے مطابق آزاد ی مارچ میں شریک شرکاء نے سردی ٹھنڈ اور بارش کے باوجود گھروں کوجانے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ گھر جانا چاہتے ہیں مگر اس کیلئے جب مولانافضل الرحمن کہیں گے اسی روز گھر چلے جائیں گے۔ کوئٹہ سے آنے والے عبداللہ خلجی، جہانان خان اور سلیم اللہ نے کہاکہ وہ کوئٹہ میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور جمیعت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے غریبوں پر روزگار کے دروازے کھولنے کی بجائے بند کر دیئے ہیں،آئے روز بجلی گیس،اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر ہوتا ہے یہاں آنے کا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا صرف اپنے لیڈر کی آواز پرلبیک کہناتھا اسلام آباد کے موسم کے بار ے میں انہوں نے کہاکہ بارش، طوفان،کے موسم مٰن ہر کوئی اپنے خاندان میں رہنا چاہتا ہے مگر ہم ایک مقصد کیلئے ٹھہرے ہوئے ہیں جیسے ہی قائدین کہیں گے ایک دن مزید رکنے کی بجائے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…