اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

موجودہ حکومت نے صرف ایک سال میں کتنے ہزارارب کاقرضہ لیا؟حیرت انگیز انکشاف،قرضوں کی انکوائری کا مطالبہ کردیاگیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کوئی خورد برد نہیں ہوئی، وزیر اعظم جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں،موجودہ حکومت نے دس ہزار 335ارب قرضہ لیا،حکومت کے لئے گئے قرضوں کی انکوائری ہو نی چاہیے،

حکومت ایک ادوار کا دوسرے ادوار سے موازنہ کرنے کی بجائے ایک ایک سال کا موازنہ کررہی ہے،جھوٹ کی بنیاد پر مزید غلط فیصلے نہ کیے جائیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہاکہ بجلی کی قیمت مستقل بڑھ رہی اس کا اثر صنعتوں پر پڑھ رہا ہے،میر ی اس حکومت سے استدعا ہے کہ آپ نے بہت جھوٹ بول لیا،لوگوں اور پارلیمنٹ کے سامنے سچ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اس غریب دشمن حکومت نے 21 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی نالائقی کی وجہ سے عوام کو مہنگائی بیروزگاری کی سولی پر لٹکا دیا ہے،یہاں سے چند کلو میٹر دور پاکستانی احتجاج کرر ہے ہیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ایوان کے ذریعے معاشی پالیسی کی خرابیوں کو سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 30 ہزار ارب کی گردان الاپتے نہیں تھکتے تھے،وزیراعظم کی قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے،رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ قرضوں میں کوئی خوردبرد نہیں ہوئی،وزیراعظم جھوٹ پر قوم سے معافی مانگیں،  پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کوئی خورد برد نہیں ہوئی، وزیر اعظم جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں،موجودہ حکومت نے دس ہزار 335ارب قرضہ لیا،حکومت کے لئے گئے قرضوں کی انکوائری ہو نی چاہیے،حکومت ایک ادوار کا دوسرے ادوار سے موازنہ کرنے کی بجائے ایک ایک سال کا موازنہ کررہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…