اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، ڈیل کتنے ارب ڈالرز میں ہوئی؟ پیسہ کتنے لوگوں کے ذریعے ٹرانسفر ہوگا؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی ڈیل کتنے ارب ڈالرز میں ہوئی، اس کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا گیا، معروف صحافی صابر شاکر نے کسی صارف کی ٹویٹ شیئر کی، اس ٹویٹ میں صارف نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی اور بیرون ملکروانگی ڈیل کا نتیجہ ہے، صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مریم نواز کو اسی وجہ سے ضمانت ملی ہے، ٹویٹ میں مزید لکھا گیا کہ اس سارے معاملے میں گیم چینجر شہباز شریف ہیں۔ دوران پروگرام معروف

صحافی صابر شاکر نے گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیاکہ سارا کام سکے (مفت میں) میں نہیں ہوا، چیز اس معاملے میں طے ہوئی ہیں۔ ان کی اس بات پر سینئر صحافی چوہدری خادم حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت تھوڑی خراب تھی، زیادہ تھی یا گھمبیر تھی، یہ سارا معاملہ کل آنے والی رقم کی وجہ سے اتفاقاً جڑ گیا ہے، چوہدری خادم حسین نے کہا کہ اس رقم کے آنے کا کوئی ذریعہ بھی ظاہر نہیں کیاگیا ہے، انہوں نے کہاکہ آپ چودہ ارب ڈالر کی فگر ذہن میں رکھیں، تھوڑی تھوڑی کرکے یہ رقم کچھ کیش، انویسٹمنٹ اور کسی دوسرے طریقے سے پاکستان میں لانے کے لیے سب کچھ طے ہوا ہے۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ دو تین لوگوں کے ذریعے یہ 14 ارب ڈالر پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت کی خرابی اور یہ 14 ارب ڈالر والی دونوں باتیں اکٹھی ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین قومی احتساب بیورو کی عدم موجودگی کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ہفتہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکل سکا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا متعلقہ عملہ رات گئے تک وزارت داخلہ میں بیٹھارہا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آپریشنز بھی نیب کے دفتر آئے تاہم چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کے باعث ای سی ایل سے نام نکالنے کی کارروائی نہ ہوسکی۔ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کا سند عدم اعتراض (این او سی) ضروری تقاضا ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لیے حکومت نیب سے مشاورت کرے گی اور قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علاج کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…