جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کے آزاد پینل نے مرسی کی موت کو ’قتل‘ قرار دیدیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کے آزاد پینل نے سابق مصری صدر محمد مرسی کی وفات کو مصری حکومت کی حراست میں قتل قرار دیدیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کے پینل نے کہا کہ محمد مرسی کو تورا جیل میں 5سال تک سفاکانہ حالت میں قید رکھا گیا۔

انھیں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریاں تھیں۔پینل نے کہا کہ ان کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت سے متعلق خبردار کرنے کے باوجود انھیں زندگی بچانے والے اقدامات سے محروم رکھا گیا۔خیال رہے کہ رواں برس 17 جون کو مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں بے ہوشی کے بعد اسپتال منتقل ہوتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کا الزام تھا جس کی سماعت کیلئے وہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت برخاست ہونے کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔محمد مرسی 30جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر تھے لیکن صرف ایک سال کے اندر ہی 2013 میں مصری فوج نے ان کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔اس کے بعد محمد مرسی سمیت ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…