جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایران کے لیے جوہری اور میزائل پروگرام سے ملیشیائیں زیادہ اہم ہیں،برطانوی تھنک ٹینک

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے کہاہے کہ خطے میں پاسداران انقلاب کے ذریعہ قائم کردہ ملیشیا ایران کے لیے اس کے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری پروگرام سے زیادہ اہم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم بین الاقوامی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران اور امریکا اور خطے کے دوسرے ممالک کی ایران کے ساتھ جاری محاذ آرائی کی وجہ سے تہران کے

بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام سب سے اہم ترین امور ہیں۔ مگر تیسرا ایرانی تزویراتی اہمیت کا حامل معاملہ ایرانی ملیشیائوں کا ہے جو ایران کے لیے اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے بھی زیادہ اہم ہے۔تحقیق کے مطابق اریران کا علاقائی اثر و رسوخ تہران کی وفادار جماعتوں اور مسلح ملیشیاؤں کے ذریعہ قائم ہوتا ہے۔ ایران نے عراق ، لبنان اور شام میں ان گروہوں کے ذریعے کم سے کم نقصانات کے بدلے زیادہ سے زیادہ توسیع اور علاقائی اثر و رسوخ حاصل کیا۔ یمن میں بھی ایران نے اپنی توسیع پسندی کا ایسا ہی کھیل کھیلا اور یہاں کے ایک منحرف حوثی گروپ کو ہرقسم کی مادی اور معنوی امداد فراہم کی۔انسٹی ٹیوٹ نے ایران کے پراکسی کی اصطلاح کا حوالہ دیا۔ ایران اپنی قومی ریاست کی خود مختاری ی سے باہر دہشت گرد اورع مسلح گروہوں کو پراکسی کے طورپر استعمال کرتا ہے۔ لبنان میں حزب اللہ ، یمن میں حوثی اور عراق میں الحشد الشعبی جیسے عسکری گروپ ایران کی مالی معاونت سے تہران کے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان گروپوں کوایران نہ صرف پیسہ فراہم کررہا ہے بلکہ انہیں باقاعدہ عسکری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ تہران نے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کے ساتھ ان میں سے کسی سے بھی باقاعدہ تعلقات کے قیام کی کوشش نہیں بلکہ ان سے تعلقات کے لیے’مزاحمت کا محور’، مغربی تسلط کے خلاف جدو جہد اور اسرائیلی ریاست کے خلاف لڑنے جیسے

پھسپھسے نعروں کو بنایا گیا۔عراق پر امریکی حملے کے ساتھ ہی ایران نے عراقی پراکسیوں کو منظم کیا۔ ان کے بعض عناصر اس وقت عراق میں پناہ لیے ہوئے تھے۔حزب اللہ کے قیام کے بعد ایران نے عراق میں دوسری غیرملکی ملیشیا تیار کی۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یمن میں کے بارے میں ایران کا طرز عمل کسی سی مخفی نہیں۔ سنہ 2014ء کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے

غیر متوقع اور ڈرمائی انداز میں حوثیوں نے آئینی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔سعودی وزارت دفاع نے مملکت پر حملوں میں استعمال ہونے والے ایرانی میزائلوں کے نمونے پوری دنیا کے سامنے ثبوت کے طور پرپیش کیے۔ یہ میزائل سعودی عرب کی دو تیل تنصیبات خریص اور بعقیق کے مقامات پر داغے گئے جن سے آرامکو کی تیل کی بڑی تنصیبات کو غیرمعمولی نقصان پہنچایا گیا۔برٹش انسٹی ٹیوٹ کے مطابق

خطے کے ممالک میں ایرانی مداخلت کی دنیا میں اور کہیں مثال نہیں ملتی کوئی دوسرا ملک اپنے خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا یا ان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہو۔ معاصر تاریخ میں صرف ایران ایک ایسا ملک ہے جو مسلسل توسیع پسندی کی راہ پر چل رہا ہے۔ ایران بحیرہ احمر میں سائبر اور بحری حملوں سمیت متعدد علاقائی اہداف ، سعودی آرامکو کے تیل کی تنصیبات پر میزائل اور

ڈرون حملے اور تنازعات کو الجھانے کے لیے اس طرح کی کئی دوسری تخریبی کارروائیوں کا مرتکب ہوچکا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اگر کسی ملک نے ایران کا ساتھ دیا تو وہ روس ہے۔خطے سے امریکا کی دوری اور اثرو رسوخ میں کمی نیایران کو اپنے اثرو نفوذ کو بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔خطے میں جاری ایرانی لڑائیوں کے نتیجے میں ایرانی نواز عسکریت پسندوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس

کے علاوہ یہ جنگیں ایران کو مالی طورپر بہت بھاری ثابت ہوئیں کیونکہ ان پر تہران کو اربوں ڈالر کی رقم پھونکنا پڑای۔برطانوی تھنک ٹینک کی 217 صفحات پر مشتمل رپورٹ فیلڈ انویسٹی گیشن کے 18 ماہ کے مطالعے کے بعد جاری کی گئی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے خطے میں مداخلت کے لیے 16 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں سے 70 کروڑ ڈالرسالانہ حزب اللہ ملیشیا کے پاس گئے تھے لیکن حال ہی میں امریکی دباؤ کے بعد ایران کی طرف سے حزب اللہ کی امداد میں کمی آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…