جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بس اسی کی تو کمی تھی۔۔ عالمی معیشت کو لگنے والا ہے ایک ذبردست جھٹکا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

ٹوکیو: جاپان کی معیشت میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی  میں بھی مندی کا شکار رہی  جس سے زبردست معاشی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ برطانوی وزیر اعظم نے بھی عالمی معیشت میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بھی مندی نے جاپانی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچایا ہے اور وہ تکنیکی طور پرگراوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ موجودہ سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے درمیان گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) گر کر 1.6 فیصد پر آگئی ہے جب کہ ماہرین توقع کر رہے تھے کہ شرح 2.1 فیصد پر قائم رہے گی۔ ڈیٹا کے مطابق مارچ 2011 کے سونامی کے بعد جاپانی معیشت میں یہ بہت بڑی کمی ہے، معاشی ماہرین  کا کہنا ہے کہ اس کمزور ڈیٹا کے باعث حکومت ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں کر پائے گی، اس صورت حال میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ جاپانی وزیر اعظم ایبے ملک میں نئے انتخابات  کا اعلان کردیں۔ ایبے اپریل 2012 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معاشی صورت حال پر ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی ہے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے مالک ممالک کے گروپ ’’جی 20‘‘ کے سربراہی اجلاس کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ عدم استحکام کی خطرناک لہر کی وجہ سے برطانوی معیشت کی بحالی خطرے میں پڑ گئی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم معیشت کی بحالی کے طویل مدتی منصوبے پر قائم رہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات، شرح نمو میں کمی اور یورپی معیشت کے بدحالی جیسے خطرات عالمی بحران کا سگنل دے رہے ہیں جب کہ انہوں نے خبردارکیا کہ بیروزگاری، گرتی ہوئی شرح نمو اور قیمتوں میں مزید گراوٹ کی وجہ سے یورو زون تیسری مرتبہ معاشی بدحالی کا شکار ہو سکتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…