جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

ڈیوس کپ کی پاکستان سے منتقلی کا فیصلہ جانبدارانہ ہے، اعصام الحق

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ میچز کی پاکستان سے منتقلی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے متعصب اور جانبدارانہ فیصلہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلوں کی نیوٹرل مقام پر منتقلی کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو نئے مقام کے تعین کی

ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے اعصام الحق نے بتایا کہ میں اس فیصلے سے بہت زیادہ مایوس ہوں، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور ایسے جرم کی سزا دی جا رہی ہے جو ہم نے کیا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے خلاف ڈیوس کپ میچز کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے بہت پرجوش تھا کیونکہ اس کے ذریعے ہم دنیا کو بہت مثبت پیغام بھیجتے اور اپنے ملک کی اچھی تصویر پیش کر سکتے تھے لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے یہ فیصلہ کیوں اور کس بنیاد پر کیا؟ٹینس اسٹار نے کہا کہ ابھی سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان سے گئی ہے، اس سیریز کا انتہائی پرامن انداز میں انعقاد کیا گیا، برطانوی شاہی جوڑا بھی یہاں 5 سے 6 دن رہا اور پاکستان سے خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس لوٹا جبکہ ابھی بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی آئی ہوئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سب کچھ اچھا چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے میچز کی پاکستان سے منتقلی کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں ٹینس کے مستقبل اور اسپورٹس کلچر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے ہمارے ساتھ یہ کیا ہے، کل کو کوئی دوسرا ملک بھی کہہ سکتا ہے کہ ہم پاکستان نہیں آنا چاہتے تو ہم اس وقت کیا کریں گے؟اس موقع پر اعصام الحق نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا مشورہ

دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس امتیازی سلوک کے خلاف بحیثیت قوم مل کر آواز بلند کرنی چاہیے اور عالمی برادری کو بتانا چاہیے کہ ہمارے ساتھ غلط ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھے تاہم سیکیورٹی وجوہات کے سبب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مقابلوں کو نومبر تک ملتوی کردیا تھا۔بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ دونوں

ملکوں کے درمیان کشیدگی کے سبب ان مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔ڈیوس کپ کے مقام کے حتمی تعین کے لیے فیصلہ 3 نومبر کو آنا تھا اور بھارت نے ابتدائی طور پر اس مقابلے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کمزور ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم اب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پاکستان کو یہ مچز نیوٹرل مقام پر منعقد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…