جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دہشت گردی کیخلاف سعودی عرب اور امریکا نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اور ریاض کے مابین اسٹریٹجک تعاون کا اعلان کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے القاعدہ، داعش اورحوثی ملیشیا کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو کچلنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سعودی عرب داعش کے خلاف قائم عالمی فوجی اتحاد کا

سرگرم شراکت دار ہے۔امریکی حکام کا کہناتھا کہ ایران نے خطے میں اپنے ایجنٹوں پر ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ حزب اللہ اب بھی عراق، یمن اور شام میں اپنے فوجی کردار کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران دہشت گردی کی حمایت کرنے والا دنیا کا بدترین ملک ہے۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ٹویٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ان کی گذشتہ ماہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک بہت ہی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی تھی۔ اس دوران انہوں نے ایران کی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی کے خلاف سعودی عرب کی بھرپور مدد کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ملاقات کے دوران ایسپر نے دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں اور فوجی اور دفاعی پہلوؤں سے متعلق تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا تھا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔ ولی عہد نے امریکی صدر کو ‘داعش’ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے خلاف آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔ اس آپریشن میں شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی دستوں کے ہاتھوں البغدادی اور اس کے کئی قریبی ساتھیوں کو ہلاک کیا گیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ البغدادی کا قتل دہشت گردی، انتہا پسندی اور منافرتوں کے خلاف جنگ میں ایک نئے دورکا آغاز اور ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا۔امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور امریکا کے باہمی اور مستقل تعاون کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…