منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

زرداری کی بہن اور مریم نواز کا احتساب کرنے والا اپنی بہن کا احتساب کب کرے گا؟اسفندیارولی خان نے سنگین الزامات عائد کردیئے، کارکنوں کو نئی ہدایات جاری

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے طبلِ جنگ بجادیا ہے اور ہم واضح طور پر انہیں کہہ چکے ہیں کہ اس فیصلے میں اے این پی ان کے ساتھ کھڑی ہے، اگر کوئی یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اپوزیشن میں کوئی دراڑ ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،مارچ بارے فیصلہ رہبر کمیٹی کریگی ہم اس پر من و عن عمل کریں گے۔

ولی باغ چارسدہ سے جاری اپنے بیان میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھاکہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ الیکشن چرایا گیا ہے اور سب سے بڑا چور عمران خان ہے جس نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ آج غریب کاکوئی پوچھنے والا نہیں، قوت خرید سے محروم افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے لیکن پالیسی سازوں کو کئی فرق نہیں پڑرہا۔ کپتان کی جانب سے کرپشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اسفندیارولی خان نے ایک بار پھر انہیں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خاندان کی ساری جائیداد سامنے رکھتا ہوں،عمران خان انتخابی مہم کے دوران مجھ پر کرپشن کے الزامات لگاتا رہا ہے اور کہا کرتا تھا کہ اسفندیار کے دوبئی اور ملائیشیا میں پلازے ہیں، آج ببانگ دہل چیلنج کرتا ہوں کہ اگر مجھ پر یا میرے خاندان کے کسی فرد پر چوری یا کرپشن ثابت ہوجائے تو سرعام پھانسی دی جائے۔ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آج ملک میں سلیکٹڈ احتساب ہو رہا ہے ہم اس کا بدلہ سود سمیت لینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج زرداری صاحب کی بہن اور مریم نواز سے احتساب کرنے والے کپتان اپنی بہن سے پوچھ نہیں سکتے جنہوں نے خود بے نامی جائیدادوں اور کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والا اپنی بہن سے منی ٹریل کب مانگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تحریک چلانا آتی ہے،ہم سے زیادہ کسی نے تحریکیں نہیں چلائیں، موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ لیا کسی جماعت نے نہیں لیا ہے لیکن پھر بھی کپتان اور اسکی ٹیم کی نااہلی کے ثبوت مانگے جارہے ہیں۔ عمران خان کہتا ہے کہ لیڈر یوٹرن لیتا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ یوٹرن لینا بے غیرتی ہے۔

اسفندیارولی خان نے کہا کہ ایک ملک کا وزیر اعظم ملک وقوم کی عزت کرواتا ہے ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم اقوام متحدہ میں کہتا ہے کہ طالبان کو آئی ایس آئی نے ٹریننگ دی۔ یہی بات مودی کہتا ہے کہ آئی ایس آئی طالبان کو ٹریننگ دیتی ہے،کیا آپ مودی کے نمائندے ہیں؟ افغانستان امن عمل بارے اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے ضروری ہے،پرامن افغانستان کے بغیر پرامن پاکستان ناممکن ہے۔مذاکراتی عمل کا تعطل کسی بھی فریق اور اس خطے کیلئے سودمند نہیں،

امن مذاکرات فوری طور پر شروع ہونے چاہئیں لیکن ہم ایک بار پھر کہتے ہیں کہ مذاکراتی عمل میں افغان حکومت کو شامل کیے بغیر افغانستان سمیت پورے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد میں باقاعدہ طور پر کہا گیا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات ‘افغان لِڈ افغان اون’ ہوں گے اور ہمارا مطالبہ بھی یہی ہے کہ افغانستان امن مذاکرات میں افغان حکومت کی عدم شمولیت اس خطے کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ کشمیر بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں

کیونکہ جہاں بھی ظلم ہوتا ہے اے این پی اسکے خلاف کھڑی ہوگی۔ اسفندیارولی خان نے اے این پی کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک سے جتنی بڑی تعداد میں اے این پی کارکنان نے آزادی مارچ میں شرکت کی اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، اے این پی کارکنان نے اپنی روایات کو دہراتے ہوئے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ایک بار پھر ادا کرکے ثابت کردیا کہ اس ملک میں جمہوریت پر اگر کوئی آنچ آئیگی تو اے این پی اسکے خلاف میدان میں نکلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…