پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی  آبادی کو خاموش کردیا، اب تک کتنے ہزار نوجوانوں کو گرفتار کیاجاچکاہے؟امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے افسوسناک انکشافات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن  مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیرکی پوری  آبادی کومفلوج اورخاموش کردیا ہے، عالمی برادری کے نوٹس لینے کا وقت آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال دنیا کے سامنے لانے لگا،

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیرپر رپورٹ میں کہا کہ بھارتی کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیرکی پوری آبادی  کو مفلوج اور خاموش کردیا، مسلسل بندش،چھاپوں اور گرفتاریوں سے مقبوضہ کشمیر کی فضا سوگوار ہے۔اخبار کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسزنے پانچ اگست سے اب تک چھاپوں میں گیارہ سے چودہ سال کے نوجوانوں سمیت ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا، کشمیریوں کو بھارتی میڈیا کے سب نارمل ہونے کے جھوٹ پرغصہ ہے۔امریکی اخبار نے مزید کہا عالمی برادری کے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا نوٹس لینے کا وقت  آگیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انڈیا نے کہا کہ دنیا کو کشمیر کی خاموشی پردھیان دینا ہوگا، کشمیراور کشمیری بچے انصاف کے منتظر ہیں، اس بارے میں سب کو بولنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے ا?رٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 81 واں روز ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہو چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام اور ڈاکٹرز کو اسپتال جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، طلبہ اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں نہیں پہنچ پا رہے۔مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…