برازیل(آن لائن)برازیل کی شمالی ریاست ایمازونس کے دارالحکومت منائوس میں مبینہ طور پر پولیس اور منشیات سمگلرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 17افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق انہیں گزشتہ روز ایک نامعلوم فون کال پر ایک ٹرک میں 50 مسلح افراد کے پہنچنے کی اطلاع ملی جس پر پولیس کی 5 ٹیمیں منائوس
بھیجی گئیں جہاں ٹرک کو روکنے کی کوشش میںملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 17مبینہ منشیات سمگلرز مارے گئے جبکہ پولیس نے ریوالورز سمیت 17 ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے۔ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق منشیات سمگلرز اپنے مخالفین پر حملے کی تیاری کر رہے تھے تاکہ وہ شہر میں منشیات فروشی کا کنٹرول سنبھال سکیں۔