جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن(آن لائن)مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر آئندہ ماہ سے تمام سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد ہو گی۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 2020 کے امریکی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا اطلاق 22 نومبر سے ہو گا۔ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق سیاسی اشتہارات سے متعلق نئی پالیسی کی مکمل تفصیلات 15 نومبر کو

جاری ہوں گی۔اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر ٹوئٹر کے تمام سیاسی اشتہارات روک دیئے جائیں۔سیاسی اشتہارات پابندی سیاستدانوں کی سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پر بڑھتی ہوئی تنقید کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منیجر بریڈ پارسکل کا کہنا ہے یہ پابندی بائیں بازو کی سیاست کرنے والوں کی طرف سے ٹرمپ اور کنزرویٹوز کو روکنے کی ایک اور کوشش ہے۔دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی صدارتی مہم کے ترجمان بِل روسو کا کہنا تھا کہ اشتہاری ڈالرز اور جمہوریت کی سالمیت کے درمیان پیسے کی جیت نہ ہونا انتخاب کے لیے حوصلہ افزا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس فیس بْک نے بھی اپنی ویب سائٹ پر سیاسی اشتہارات پوسٹ کرنے پر سخت شرائط نافذ کرتے ہوئے تصدیق لازمی قرار دی تھی۔مقبول سائٹ فیس بْک اْس وقت شدید تنقید کی زد میں آئی تھی جب یہ انکشاف ہوا کہ سیاسی مشاورت فراہم کرنے والی فرم، کیمبرج انالیٹیکا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے بھی خدمات انجام دی تھیں، اسے فیس بْک کے 87 ملین صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل تھی۔بعدازاں فیس بْک کے بانی مارک زکربرگ نے فیس بک پر سیاسی اشتہارات پوسٹ کرنے سے قبل اس کی تصدیق لازمی قرار دے دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…