بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکا نے البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ نے نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شمالی شام میں ایک اسپیشل کارروائی کے دوران ہلاک کیے جانے کے بعض مناظر پرمبنی فوٹیج جاری کی ہے اورکہاہے کہ البغدادی کو ہلاک کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد اس کی لاش کو سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل

کینتھ میک کینزی نے کہا کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک کیا جب کہ امریکی فوج کے لیے خطرہ بننے والے پانچ دوسرے داعشی جنگجوئوں کو بھی اس آپریشن میں قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ البغدادی کے قتل سے داعش کے کارندوں کو نشانہ بنانے کی ہماری صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔جنرل میک کینز کا کہنا تھا کہ ابو بکر البغدادی کے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین بچوں کی عمر صرف 12 سال کے لگ بھگ تھی۔اْنہوں نے زور دے کر کہا کہ حملہ آور امریکی فورس نے اس کمپاؤنڈ میں 11 بچوں کی جانیں بچائیں جنہیں مبینہ طورپر انسانی ڈھال بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بغدادی نے کرد فورسز کے صدر مقام سے چار میل سے زیادہ دور نہیں تھا۔اس نے اپنی پناہ گاہ کے لیے شمالی شام میں ایک الگ تھلگ رہائشی کمپائونڈ کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کو شامی ڈیموکریٹک فورسز سے حاصل کردہ معلومات نے البغدادی کو ہلاک کرنے کے منصوبے کے مسودہ تیار کرنے میں معاون ثابت کیا ہے۔امریکی فوج کی داعش کے سربراہ کے خلاف کامیاب کارروائی سے فوجی کی پیشہ وارانہ صلاحیت کی عکاستی ہوتی ہے۔اس موقع پرالبغدادی کے خلاف کیے گئے آپریشن کے بعض مناظرکی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔امریکی فوجی کمانڈر نے تصدیق کی کہ مشرقی فرات میں تیل کے ذرائع فی الحال امریکی افواج کے کنٹرول میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…